31 مارچ 2015 - 13:19
تکریت: صدام کے زمانے کی سرنگوں کا انکشاف

عراقی فوج کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ شہر تکریت میں داعش کے زیر کنٹرول علاقوں میں کئی سرنگیں دریافت ہوئی ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایک عراقی فوجی افسر کے مطابق تکفیری دہشتگرد گروہ داعش نے صدام کے زمانے میں بنائی گئی ان خفیہ سرنگوں کو ہتھیاروں کا گودام بنادیا تھا اور ان ہی سرنگوں میں یرغمال بنائے گئے عام شہریوں کو رکھا جاتا تھا- عراقی فوج کے افسر نے نام نہ بتائے جانے کی شرط پر کہا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکاروں نے تکریت شہر میں پانچ سرنگیں دریافت کی ہیں جن میں سے تین سرنگین صدام کی بعثی افواج نے بنائی تھیں- اس عراقی فوجی افسر نے کہا کہ ایک سرنگ سے داعش کے ایک سو اسی دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ تکفیری دہشتگردوں نے اس سرنگ میں بیس عورتوں کو بھی قیدی بنا رکھا تھا- اس سرنگ میں تکفیری دہشتگرد گروہ داعش نے اتنا زیادہ اسلحہ ذخیرہ کررکھا تھا جو فوج کے ایک ڈویژن کے لئے کافی ہوتا ہے- اس رپورٹ کے مطابق عراقی فوج نے صوبہ صلاح الدین کے مختلف مقامات پر تین ہزار بارودی سرنگوں اور بموں کا پتہ چلا کر ان کو ناکارہ بنادیا ہے-

.......

/169